ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ کی بالادستی تب ہے جب ادارے ماتحت کام کریں گے، خورشید شاہ

کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی تب ہی ہے جب ادارے اس کے ماتحت کام کریں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے بے یقینی کی کیفیت موجود ہے مگر انتخابات ضرور ہونگے، حلقہ بندیوں کی وجہ سے انتخابات دسمبر میں شاید ہوں، پاکستان میں الیکشن نہ کرانے کا ایک رواج رہا ہے ، نگران حکومت میں (ن) لیگ کے پانچ بندے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ   لیول پلینگ کا مطالبہ (ن) لیگ سے ہی کیا جائے گا، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دینا پڑے گا ورنہ آنے والے وقت میں یہی ذمہ دارہوں گے، کوئی فٹ بال یا ہاکی سے کھیلے ہر بندے کی اپنی اپنی چوائس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں