ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا

 لاہور: سیشن عدالت نے بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے  جرمانے کی سزا سنادی۔

صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے  اپنی ہی حقیقی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا ، جس کے مطابق عدالت نے درندہ صفت ملزم محمد رفیق کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے سنایا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ 428/19 درج ہے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر عائشہ طفیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے درندگی کی اور ظلم کی انتہا کر دی ۔ ملزم نے اپنی ہی 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ملزم کے خلاف 11 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کے خلاف جرم ثابت ہو چکا ہے، عدالت ملزم کو سزا کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں