ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیف سٹی منصوبہ؛ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالان کا آغاز

 لاہور: پنجاب میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ای چالان کا سلسلہ بند کردیا گیا تھا، اب سیف سٹیز میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالاننگ کا آغاز کردیا ہے۔ 

اس حوالے سے ایم ڈی سیف سٹیز کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر کیمروں کی مرمت اور ان کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ اسٹاف نے بھی ورکنگ شروع کردی ہے اور پیر سےای چالان کی ڈیلیوری کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراؤں پر ایک ہزار سے زائد کیمرے نصب ہیں اور اگلے ماہ کے دوران ای چالاننگ کے تمام کیمرے فعال ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پانچ برس قبل سیف سٹیز میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالاننگ کا آغاز کیا تھا اور یومیہ 10 سے 15 ہزار ای چالان کیے جارہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں