ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کے مداحوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی ٹرولنگ

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی شدید ٹرولنگ جاری ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن اداکار اکشے کمار کے خلاف ٹرولنگ کا آغاز سینما میں ’جوان‘ کی اسکریننگ کے دوران ان کا کا اشتہار چلانے پر ہوا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جوان‘ فلم کے درمیان جب اکشے کمار کا اشتہار چلتا ہے تو کنگ خان کے مداح غصے میں آجاتے ہیں۔

ایک مداح کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم پیسے دے کر یہاں اکشے کو دیکھنے نہیں آئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر دلچسپ کمنٹ کررہے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھی ’جوان‘ دیکھتے ہوئے اس اشتہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں