ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلم ’جوان‘ : نینتھارا کو ناراضگی کے باوجود ایٹلی پر فخر کیوں؟

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ نینتھارا کو ناراضگی کے باوجود بھی فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار پر فخر ہے۔

نینتھارا، جو فلم ‘جوان’ میں اپنی شادار پرفارمنس کے بعد بالی ووڈ میں چھاگئی ہیں اُنہوں نے فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

یہ تصاویر اُنہوں نے ایٹلی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں جوکہ فلم جوان کے سیٹ پر لی گئی تھیں۔

اداکارہ نے ایٹلی کمار کو مخاطب کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ‘مجھے آپ پر بہت فخر ہے’۔

نینتھارا کا ایٹلی کے لیے یہ پیغام کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ روز سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ نینتھارا ایٹلی سے شدید ناراض ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نینتھارا ہدایت کار ایٹلی کمار سے ’جوان‘ میں اُن کے سین کو ‘کم کرنے’ اور فلم میں دیپیکا پڈوکون کے سین کو ‘بڑھانے’ پر شدید ناراض ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ نے خود کو فلم میں ‘سائیڈ لائن’ محسوس کیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نینتھارا کا ماننا ہے فلم کی کامیابی کے بعد بھی دیپیکا پڈوکون کو زیادہ پیار اور توجہ مل رہی ہے جو اُن کے لیے ناقابلِ برداشت ہے کیونکہ نینتھارا فلم کی مرکزی کردار تھیں۔

ان خبروں کے بعد نینتھارا کا ایٹلی پر فخر کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں