ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چودھری شجاعت سے آصف زرداری کی اہم ملاقات

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری ، چودھری شجاعت سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چوہدری سالک اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں