مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہدا کی تعداد 57 ہو گئی۔
ترجمان سول اسپتال کے مطابق مستونگ دھماکے کا زخم انتہائی نگہداشت وارڈمیں زیر علاج تھا، جو کہ آج جانبر نہ ہو سکا۔ اس طرح دھماکے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 ہو گئی ہے۔
دھماکے کے 7 شدید زخمی تا حال انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ 3 شدید زخمیوں سمیت 18 زخمی سی ایم ایچ منتقل کیے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
دوسری جانب مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا۔
سوگ کے ایام میں بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔