ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی موسیقار شریف اعوان نے گلوبل میوزک ایوارڈ جیت لیا

کیلیفورنیا: پاکستانی میوزک پروڈیوسر شریف اعوان نے اپنے گانے ’میوزک اِن کووڈ ٹائمز‘ پر گلوبل میوزک ایوارڈ جیت لیا۔ 

گانے کو تہذیب فاؤنڈیشن کے تحت بنایا گیا ہے اور اس نے گلوبل میوزک ایوارڈ اورجنیلٹی، بیسٹ البم اور بیسٹ پروڈیوسر میں نامزدگی حاصل کی تھی۔

عالمی سطح پر یہ تہذیب فاؤنڈیشن کی پہلی کامیابی نہیں ہے بلکہ 2016 میں وہ اپنے گانے ’انڈس راگ، بیانڈ بورڈرز‘ میں گلوبل میوزک ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

’انڈس راگ‘ نے 2015 میں پہلی مرتبہ پاکستان کی طرف سے گریمی ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہوکر بھی تاریخ رقم کی تھی۔

شریف اعوان نے عالمی اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا موسیقی کیلئے کہیں بھی کچھ جیتنا ہر جگہ موسیقی کیلئے کامیابی ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں