ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار

 اسلام آباد: سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے اسلام آباد اور گردونواح سے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

سرچ آپریشن بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں افغانیوں کے خلاف کیا گیا۔

گرفتار افغان باشندوں میں 400 کو پروف آف ریزیڈنس ہونے پر رہا کر دیا گیا جبکہ 375 افغان باشندوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھی جن کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسکے ساتھ، 25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔

آپریشن سے قبل خفیہ معلومات کی بنا پر فہرستیں بھی مرتب کی گئیں جن میں کئی جرائم پیشہ افغان باشندوں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں آپریشن میں مزید تیزی آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں