ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار کی کار سے خاتون ہلاک، اداکار گرفتار

بنگلورو: بھارتی اداکار ناگا بھوشن ایس ایس کی کار سے خاتون ہلاک ہو گئیں جبکہ اُن کے شوہر شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس نے اداکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانندا فلموں کے اداکار ناگا بھوشن کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے کیونکہ گزشتہ شب اُن کی تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے ایک جوڑے سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 48 سالہ پریما اور اُن کے 58 سالہ شوہر کرشنا شدید زخمی ہوئے۔

اس کار حادثے کے بعد جوڑے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ اُن کے شوہر ابھی بھی زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

اس واقعے کی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اداکار ناگا بھوشن کو گرفتار کرلیا، اداکار نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لاپرواہی اور جلدی میں کار چلا رہے تھے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ اداکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اداکار کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ناگا بھوشن نے متعدد کانندا فلموں میں کام کیا ہے جن میں اُنہوں نے زیادہ تر مزاحیہ کردار کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں