ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق

 لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حالات خرابی کا سب اعتراف کررہےہیں ذمہ داری کوئی قبول نہیں لے رہا۔

سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خبردیکھی کہ وفاقی حکومت نےپٹرول فی لٹر8روپے سستاکردیا، ساتھ ہی خبرپڑھی کہ گیس کی قیمت میں20فیصداضافہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

 

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کےچہروں سےمسکراہٹیں غائب،خوف وبےیقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر اور وزیراعظم سے لے کر پولیس تک سب حالات خرابی کااعتراف کررہےہیں، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنےکوتیارنہیں ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے3گنازیادہ مضبوط ہے، بنگلادیش،نیپال،بھوٹان،سری لنکا،انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں، کیا ہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہترہورہی ہے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں