ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 323.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت329.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے318.18 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کے اطلاق کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے شروع ہوگیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ  عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں،  روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں