ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین اور یورپی یونین حریف نہیں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ چین اور یورپی یونین حریف نہیں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں، چین تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں ہنگری کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  چین ہنگری کے ساتھ باہمی اعتماد اور دوستی کو آگے بڑھانے اور چین ہنگری تعلقات کی ترقی میں نئے اسٹریٹجک منصوبے بنانے کو تیار ہے، چین ہنگری کے ساتھ ملکر عملی تعاون کا کامیاب ماڈل بنانے کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات بین الاقوامی تجارت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے ،یہ ممکنہ طور پر عالمی آٹوموٹو انڈسٹریل چین اور سپلائی چین میں رکاوٹ پیدا کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں