ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو اے ای میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

دبئی:متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم ہو گئی۔

پٹرول اسپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، اب 3.33 درہم میں دستیاب ہو گا۔ ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی،ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں