ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی اے

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے میڈیا پر ’موبائل سمز کی دوبارہ سے تصدیق‘ اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے جاری خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت بالخصوص خیبرپختونخوا میں بھی پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افغانستان میں رومنگ پر چلنے والی موبائل سمز پہلے ہی بلاک کی جاچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں