ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسائل کے حل کیلئے مسلم ممالک کو ملکر امت کے تاثر کو اجاگر کرنا ہو گا، انیق احمد

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان لیل القدر کو وجود میں آیا، اس کی بنیاد قرآن اور اسلام پر رکھی گئی تھی، مسائل کے حل کیلئے مسلم ممالک کو ملکر امت کے تاثر کو اجاگر کرنا ہو گا، اسلام دنیا میں عزت سے جینا سکھاتا ہے ہمیں اپنے کردار کو قرآنی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلمان دنیا کی آبادی کا 25 فیصد، پرامن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں، ہمیں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان نسل کو دین کے قریب لانا ہو گا، ہمیں اپنی نوجوان نسل کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالوں کا تسلی بخش جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ  بدقسمتی ہے کہ نوجوانوں کی اکثریت دورِ حاضر کے مسائل کا حل قرآن سے تلاش نہیں کرتی۔

انیق احمد نے مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل قرآن سے محبت رکھتی ہے لیکن اس کو سمجھ کر نہیں پڑھتی، شیخ عادل عبدالرحمان المعاودہ نے کہا کہ بحرین کے لوگ اسلام کے نام پر بننے والی واحد ریاست پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں