ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مستونگ:سڑک کنارے دھماکے میں زخمی ڈرائیور چل بسا

کراچی:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکے میں زخمی ہونے والا گاڑی کا ڈرائیور کراچی میں انتقال کرگیا۔ 

ذرائع کے مطابق ڈرائیور عنایت اللہ شاہوانی گزشتہ ماہ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ پر ہونے والے بم حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سڑک کنارے بم حملے میں حافظ حمداللہ سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے،شدید زخمی ہونے پر ڈرائیور کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں