ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرس فیشن ویک میں ایشوریہ رائے کے جلوؤں نے دھوم مچادی

پیرس: پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر بالی وڈ اسٹار ایشوریہ رائے بچن کے جلوؤں نے دھوم مچادی اور ایونٹ کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔ 

بھارتی اداکارہ نے خصوصی ایونٹ کیلئے خاکی اور سنہری رنگ کا لباس اور کیپ پہنی اور لباس کے رنگ کی مناسبت سے انہوں نے اپنے بالوں کو رنگ کیا ہوا تھا۔

جب وہ مشہور زمانہ فیشن ویک کے ریمپ پر واک کیلئے آئیں تو ان کی مخصوص مسکراہٹ، آنکھوں کے اشارے اور حاضرین کے لئے بوسے کے اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

فیشن ویک کے موقع پر ایشوریہ کو دیگر معروف شوبز شخصیات کینڈل جینر، ایوا لونگوریا، کامیلا کابیلو اور دیگر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حال ہی میں منی رتنم کی فلم ’پونین سیلوین 2‘ میں نظر آئی تھیں جو ایک تاریخی ناول پر مشتمل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں