ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ٹیم میں نظم و ضبط کی وجہ اسلام ہے ، میتھیو ہیڈن

حیدرباد:آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کو میدان میں اور باہر نظم و ضبط میں رکھنے میں اسلام کا بہت بڑا کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق پاکستانی مینٹور نے بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے کیا۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ‘پاکستانی ٹیم دین اسلام پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہے جو کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے، پاکستانی ٹیم میں ڈسپلن مثالی ہے جس کی ہمیشہ تعریف کرتا ہوں، آخر کرکٹ میں ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے’۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘آپ کو کرکٹ میں پرعزم اور مستقل مزاج رہنا ہوگا، یہ وہ سب چیزیں ہیں جو اسلام آپ کو سکھاتا ہے اور یہ آپ کی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 14 رنز سے ہار گیا تھا کیونکہ قومی ٹیم 352 رنز کا ہدف حاصل نہیں کر سکی تھی۔

ایونٹ کا باضابطہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں