ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی ضمانت منظور

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت عباسی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عبوری ضمانت منظور کرا لی، وکیل کے ساتھ پیش ہوئے بائیو میٹرک تصدیق کرائی اور ضمانت منظوری بعد واپس روانہ ہوگئے۔

تحریک انصاف شمالی پنجاب کے کئی روز سے منظر عام سے غائب صوبائی صدر  عدالت کے آخری وقت میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک آصف حیات نے 50 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی اور ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار کو نوٹس جاری کر کے 10 اکتوبر کو مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

مقدمے میں تحریک انصاف رہنما کے خلاف دہشت گردی بغاوت گھیراؤ جلاؤ کی سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں