ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کا کیف پر روسی میزائل حملے میں 51 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

کیف:یوکرین نے خارکیف پر روس کے میزائل حملے میں 51شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ خارکیف کے علاقے ہروزا میں سپر مارکیٹ پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 51افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

یوکرین کے وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو (Ihor Klymenko)کا کہنا ہے کہ روس نے کیفے اور سپر مارکیٹ کو نشانہ بنانے کے لیے اسکندر میزائل کا استعمال کیا۔

یوکرین کے دعوے پر روس کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم روسی حکام نے کسی بھی شہری ہدف کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ روسی میزائل حملہ یوکرین کے لوگوں کے لیے ناقابل یقین حد تک خوفناک ہے۔امریکا یوکرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں