ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ 9 مئی: جلا ئوگھیرا مقدمے میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلا وگھیراو اور روڈ بلاک کرنے کے مقدمے میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور الہ آباد میں جلا گھیرا کے مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبرتک توسیع کر دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔

جج ارشد جاوید نے کہا کہ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ آئندہ تاریخ سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں، جو ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں