ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ، پیٹرول کی قیمت ہم بھی برداشت نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو

Caretakers

جیکب آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ  ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت تو ہم بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ملک میں انتخابات کے لیے بالکل تیار ہے۔ عوام کو اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کا موقع بہت جلد ملے گا۔ انہوں نے ہا کہ جمہوریت پسند سیاستدان ہر مسئلے کا حل انتخابات ہی کو سمجھتے ہیں۔

مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت اتنی بڑھ چکی ہے کہ اب ہم بھی اسے برداشت نہیں کرسکتے۔ ملک کے عوام کے لیے اس سقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے۔

نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس بات پر خوش ہے کہ نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں۔ لیگی رہنماؤں کو محنت کرنا ہوگی، ان کی ویسی تیاری دکھائی نہیں دے رہی، جیسی ہونی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں