ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس نے اسرائیل پر حملہ کرکے امت مسلمہ کا فرض کفایہ اد ا کیا، حافظ نعیم  الرحمن

taken over

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن  نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے کی شدید مذمت اور مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل کراچی سمیت ملک بھر کے عوام مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن  نے کہاکہ  حماس نے اپنے مزاحمتی کردار کو ادا کرتے ہوئے پوری امت مسلمہ کا فرض کفایہ اد ا کیا ہے،  حماس نے بیت المقدس کی آزاد ی کے لیے پیش رفت کی ہے،ہم ان کی مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا،اسرائیل کی غاصب افواج کے خلاف برسر پیکار فلسطینی مردو خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں جو پوری دنیاکے مسلمانوں کو جگارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  اقوام متحدہ، امریکہ، یورپ اور عالمی اداروں کی اسرائیل کے ظلم و ستم پر مجرمانہ خاموشی و بے حسی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، فلسطین کے حوالے سے پاکستان حکمران بھی کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرکے اپنا کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں