ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کائیلی جینرنے اسرائیل کے حق میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

 نیویارک: امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر نے اسرائیل کے حق میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور پھر بعد میں اُسے ڈیلیٹ کردیا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے جاری ہیں، ایسے میں کائیلی جینر سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حامی بن کر سامنے آئیں۔

کائیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں اسرائیلی پرچم کی تصویر تھی اور اُس پر لکھا تھا کہ ‘اب اور ہمیشہ، ہم اسرائیل کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں’۔

kyky

امریکی سوشل میڈیا اسٹار نے یہ اسٹوری چند ہی گھنٹوں کے بعد اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ڈیلیٹ کردی لیکن اُن کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں کائیلی جینر کو اسرائیل کی سپورٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے اچانک بڑے حملے کے نتیجے میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے اور 1600 زخمی ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

مزید خبریں: بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کل سے ابتک غزہ سے اسرائیل پر7 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں، حماس کے مجاہدین نے اسرائیل پر بری، بحری اور فضائی تینوں طرف سے حملہ کیا جو تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

حماس نے 57 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا اور کئی ٹینکس بھی تباہ کر دیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں