ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس نے ناجائزریاست اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹر طارق سلیم

darkness

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کے غرورکوخاک میں ملادیا۔

مختلف اجتماعات میں ذمے داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ  دنیا بھرکی شیطانی قوتیں اسلحہ سمیت جدید ترین ذرائع ہونے کے باوجود ناجائز ریاست کو ابابیلوں کے کنکروں سے نہیں بچاسکے۔ ہردن فلسطینیوں کے گھروں کومسمارکرنے او ران کے خون سے ہولی کھیلنے والی اسرائیلی فوج آج پوری دنیا سے مددکی بھیک مانگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے شک تما م طاقتیں اللہ کی ہیں۔ مسلمان حکمران بھی عالمی استعمارکی غلامی سے نکل کرقبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کی آزادی میں اپنا عملی کردارادا کریں۔ پاکستانی حکمران ہوش کریں اسرائیل کوتسلیم کرنے کاسوچنے والے بھی رسوا ہوں گے۔

اس موقع پر اقبال خان نے کہاکہ جماعت اسلامی امیرجماعت سراج الحق کی اپیل پر پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی اور اظہارتشکرکے طور پر ہفتہ منائے گی۔ اس دوران ریلیاں،مظاہروں سمیت دیگرپروگرامات کاانعقاد کریں گے جن میں کارکنان سمیت قبلہ اول بیت المقدس اور اہل فلسطین سے محبت کرنے والے پاکستانی عوام شریک ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں