اسلام آباد: سندھ میں گیس کے مزید ذخائر دریافت کرلیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں گیس کے مزید ذخائر دریافت کیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر سندھ کے علاقے گھوٹکی میں واقع ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ان نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 11لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
ماڑی پیٹرولیم کےمطابق تیل وگیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا جس کے بعد ذخائر دریافت ہوئے۔
