ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی رینکنگ میں فخر، امام اور شاہین نیچے آ گئے، بابر بدستور نمبر ون

دبئی: آئی سی سی رینکنگ میں فخر زمان، امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی نچلے نمبروں پر آ گئے جب کہ بابراعظم بدستور نمبر ون پر ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستانی کپتان اور بیٹر بابراعظم 835 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

عالمی رینکنگ میں شبمن گِل 830 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، جنوبی افریقی وین ڈر ڈسن 758پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر  پر ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی 2 درجے تنزلی ہو گئی اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اسی طرح آؤٹ آف فارم فخر زمان بھی 2 درجے تنزلی کے بعد تیرہویں نمبر پر آ گئے۔

بالرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، پاکستانی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ 10سے باہر ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ٹی20بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں