ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو فلسطینیوں کی حمایت میں بولنے پر بھارتیوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
کمال راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘اسرائیل غزہ پر مزید حملے کررہا ہے اور بےگناہ فلسطینیوں کا قتل کررہا ہے’۔
Israel doing more strikes on #Gaza and killing many more innocents. But Israel can’t bring back those people, who are killed by #Hamas, by killing millions of Palestinians also. Means peace is important for all the people of both side to live peacefully. War is not the solution.
— KRK (@kamaalrkhan) October 10, 2023
اداکار نے کہا کہ ‘اسرائیل، بےگناہ فلسطینیوں کا قتل کرکے اُن لوگوں کو واپس نہیں لاسکتا جو حماس کے حملوں کے دوران ہلاک ہوئے، حتیٰ کہ لاکھوں فلسطینیوں کا قتل کرکے بھی وہ اپنے اسرائیلی عوام کو واپس نہیں لاسکتا’۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘دونوں ممالک کے تمام لوگوں کے لیے امن سے رہنا ضروری ہے، جنگ حل نہیں ہے’۔
کمال راشد خان کو فلسطینیوں کے حق میں بولنے پر بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، منیش کمار نامی صارف نے اداکار کو ‘بےشرم’ قرار دیا۔
Acha wo Jo maar diya uske bare me tujhe kuch nai kahna lekin wo ab badla bhi naa le..itna double standards besharam log hain iss desh me..
— Manish Kumar (@manis_misra) October 11, 2023
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘جنگ ہی حل ہے، اب اس جنگ کو انجوائے کریں اور اگر آپ یہ دیکھ کر جذباتی ہورہے ہیں تو غزہ جائیں اور جہادیوں کا ساتھ دیں’۔
War is the solution. Now enjoy the solution.
If you are feeling too emotional, go to Gaza join the jihadis.
— Dr.Subhojit Dey 🇮🇳 (@deystrix) October 11, 2023
واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق مزاحمتی تنظیم حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن میں اب تک 1200 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: مسلمان کا خون پانی ہے کیا؟ رابی پیرزادہ
حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کے سامنے آئے ہیں جبکہ کئی نامور شخصیات کی جانب سے اسرائیل کی خواتین اور بچوں کے حق میں بیان بھی سامنے آرہے ہیں۔