روم:عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکا بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالی آزاد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی مکمل ناکابندی پر شدید تشویش ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی، نفرت، تشدد اور انتقام سب کے لیے مصائب کا باعث بنتے ہیں۔