ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم حکمران کھل کر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں،  سراج الحق

کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے 58ممالک کے حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کہ وہ کھل کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

سراج الحق نے مہتمم دارالعلوم کراچی و مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی سے جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی اور مہتمم جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن مولانا محمد سلمان بنوری سے بنوری ٹاؤن میں ملاقات کی اور جماعت اسلامی کے تحت 15اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر فلسطینی مسلمانوں ،حماس کے مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے”الاقصیٰ فلسطین مارچ” سمیت 16اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت ”قومی مشاورتی اجلاس ” میں شرکت و رہنمائی کی دعوت دی ۔

مفتی تقی عثمانی اورمولانا محمد سلمان بنوری نے سراج الحق کی آمد پران کا خیر مقدم کیا اور ”الاقصیٰ فلسطین مارچ ”کو وقت کی ضرورت قراردیتے ہوئے مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد میں پوری امت اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ امت مسلمہ کا قبلہ اول یہودیوں کے قبضے میں ہے ، طویل عرصے سے مسلمانوں کو عبادت کرنے سے روکا جارہا ہے ،بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں پر بدترین ظلم کیا جارہا ہے ، فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیل کے خلاف مزاحمتی راستہ اختیار کیا اور ثابت کیا ہے کہ جدوجہد اور مزاحمت میں ہی زندگی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے ،  اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، مصر میں منتخب صدر محمد مرسی کو فلسطینیوں کی مدد کرنے پر اقتدار سے بے دخل کرکے جیل میں ڈال دیا گیا اور وہیں سے ان کاجنازہ اٹھا۔

امیر جماعت نے کہاکہ 1967میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمیں اصل خطرہ پاکستان سے ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں