ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیراگون ریفرنس؛ نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کو ریلیف مل گیا

 لاہور: پیراگون ریفرنس میں نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کو  احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا۔

احتساب عدالت لاہور نے  خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوانے کی نیب کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعد رفیق اور خواجہ سلمان کا پیراگون سوسائٹی سے تعلق ثابت نہیں ہوا، نیب

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی ۔

واضح رہے کہ نیب نے ریفرنس ایل ڈی اے کو بھیجنے کے لیے عدالت سے استدعا کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں