ممبئی: بالی وڈ میں میگا بجٹ، میگا کاسٹ اور میگا تھرلر فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کی ریلیز کا انتظار کیا جارہا ہے، فلم کے ٹیزر کو رواں برس سان ڈیاگو کامک کون کے عالمی ایونٹ میں ریلیز کیا گیا تھا۔
اب بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم میکرز نے ان کے کردار کا ایک نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ ایک انتہائی پراسرار شخصیت نظر آتے ہیں۔
اداکار کی نئی جھلک شیئر کرتے ہوئے ٹیم کی طرف سے پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا ’ہمارے لئے آپ کے سفر کا حصہ بننا اور آپ کی عظمت کو دیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے‘۔
It’s an honor to be part of your journey and witness your greatness. Happy Birthday @SrBachchan sir 🙏
– Team #Kalki2898AD pic.twitter.com/mzF51TOe2S
— Kalki 2898 AD (@Kalki2898AD) October 11, 2023
امیتابھ بچن کے کردار کی نئی جھلک سامنے آتے ہی مداحوں میں سنسنی پھیل گئی اور وہ اپنے محبوب اداکار کو نئے اوتار میں دیکھ کر بہت خوش ہیں۔
ناگ ایشون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پرابھاس، دیپیکا پڈوکون اور دیشا پاٹانی مرکزی کردار کررہے ہیں۔