حماس پر بچوں کے سر قلم کرنے کے بائیڈن کے بے بنیاد اور جھوٹے الزام اور دعووں پر وائٹ ہاؤس پیچھے ہٹ گیا ۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے قومی ٹیلی ویژن پر جھوٹا دعویٰ کیا کہ انہوں نے حماس کے جنگجوؤں کی بچوں کے سر قلم کرنے کی تصدیق شدہ تصاویر دیکھی ہیں۔
بائیڈن نے امریکہ میں یہودی برادری سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے ساتھ جنگ اور امریکی یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کے درمیان اسرائیل کے لیے اپنی انتظامیہ کی حمایت کا اشتراک کیا۔
خطاب کے دوران بائیڈن نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کی ہولناکیوں کو واضح طور پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں دہشت گردوں کی بچوں کے سر قلم کرنے کی تصاویر دیکھوں گا اور اس کی تصدیق کروں گا۔
تاہم اس کے دعوے کرنے کے فوراً بعد، وائٹ ہاؤس کو اپنے بیانات واپس لینے پر مجبور کیا گیا، اور واضح کیا کہ اس نے یہ جھوٹے دعوے اسرائیل کی جانب سے بچوں کو قتل کیے جانے کے الزامات کی بنیاد پر کیے ۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق بائیڈن اور دیگر حکام نے “تصاویر نہیں دیکھی ہیں اور نہ ہی آزادانہ طور پر ایسی رپورٹوں کی تصدیق کی ہے۔
بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بائیڈن نے سر قلم کرنے کی متعدد میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعوے اسرائیل کی جانب سے بچوں کے قتل کیے جانے کے الزامات کی بنیاد پر کیے ہیں۔