ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے سے نیب ترامیم کیخلاف اپیل کا حق مل گیا

 اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے سے نیب ترامیم کے خلاف اپیل کا حق مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس فیصلے سے نیب ترامیم کیخلاف فیصلے پر اپیل کا حق مل گیا۔

مزید پڑھیں: درخواستیں مسترد، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانون کے مطابق قرار

چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب ترامیم کیس سنا تھا۔ دو ججز نے اکثریتی فیصلے سے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرے خیال میں پارلیمان نے سپریم کورٹ کو عزت دی، چیف جسٹس

جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔ اب پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بعد نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیل لارجر بنچ سنے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں