ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کا ایک سال میں 156 ارب روپے خسارہ ہے، نگراں وفاقی وزیر

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر نجکاری نے کہا  ہے کہ قومی ائرلائن پی آئی اے کا ایک سال میں 156 ارب روپے خسارہ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 713 ارب روپے ہے۔ اس کے کل 34 طیاروں میں سے 15 گراؤنڈ ہیں اور 19 اڑ رہے ہیں اور ان میں سے بھی کچھ گراؤنڈ ہوتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کے لیے کوشاں ہیں، لیکن کسی ملازم کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔ نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن شعبوں میں حکومت کو نقصان ہی نقصان ہو رہا ہے، جو کہ اب برداشت سے باہر ہو چکا ہے، اس سے حکومت کی مالی حیثیت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کی نجکاری ضرور ہو جانی چاہیے۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے ہر مرحلے پر قومی فضائی کمپنی پی آئی  اے کی نجکاری کے لیے دلائل دیے ہیں۔  کابینہ کے اندر کسی معاملے میں رائے مختلف ہوسکتی ہے۔ اگر وزیر اعظم کسی معاملے پر اس  کا حتمی فیصلہ کر لیتے ہیں تو میں اس کی مکمل سپورٹ کروں گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں