ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعدیہ امام کی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

  کراچی: ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

حال ہی میں سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب امام کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی ہیں۔

سعدیہ امام کی بیٹی نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں ہلکے جامنی رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی جبکہ اداکارہ سادہ لباس میں نظر آئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ بھی تصاویر پوسٹ کیں اور بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

 

 

 

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

میرب امام کی سالگرہ کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں ندا یاسر، جویریہ، سعود اور نادیہ خان سمیت دیگر فنکار بھی شامل تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سعدیہ امام کی بیٹی میرب کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

واضح رہے کہ  سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

شادی کے بعد سے سعدیہ امام اسکرین پر کم نظر آتی ہیں لیکن وہ اکثر مارننگ شوز میں بطورِ مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں