ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل سینما ڈے کیلئے بلاک بسٹر’جوان‘ کے دو لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت

 ممبئی: بھارت میں سینما کے قومی دن کیلئے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’جوان‘ کیلئے دو لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ 

میگا تھرلر ’جوان‘ اپنی ریلیز کے ساتھ ہی انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے اور اب نیشنل سینما ڈے پر بھی اس کی حکمرانی ہوگی۔

نیشنل سینما ڈے کے موقع پر پورے ملک میں فلموں کے ٹکٹ پر رعایت ملتی ہے اور مداح ’جوان‘ کو بھی صرف 99 روپے میں دیکھ سکیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ’جوان‘ کیلئے لوگوں کے رش کے پیش نظر سینما گھروں میں مزید اسکرینوں اور خصوصی شوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں