ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل تقریب میں ارجیت سنگھ اپنے سُر بکھیریں گے

احمد آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل موسیقی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کے معروف گلوکار اپنے سُر بکھیرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاک بھارت میچ سے قبل موسیقی کی تقریب منعقد کی جائے گی، تقریب دن 12 بجکر 40 منٹ پر شروع اور 1 بجکر 10 منٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اُن بالی ووڈ گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے جو پاک بھارت میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق گلوکار ارجیت سنگھ، شنکر مہادیون اور سکھوندر سنگھ پاکسان اور بھارت کے میچ سے قبل اپنی گلوکاری سے شائقین سمیت کھلاڑیوں کو پُرجوش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

پاک بھارت شائقین سمیت دونوں ممالک کے شوبز ستاروں کو بھی بےصبری سے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا؛ سلمان خان بھارتی ٹیم کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے

اس میچ کو دیکھنے کے لیے بھارت کے تجربہ کار اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں