ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ قرار دیدیا

نیو یارک:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ قرار دے دیا ہے۔

ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے اور وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں امید ہے کہ حزب اللہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی مگر اسی سمت سے اسرائیل پرحملہ ہوا۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ حماس کے ان حملوں کے پیچھے ممکنہ طورپر ایران ہے،سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  جو کچھ  اسرائیل میں ہوا ہے وہ پہلے کسی نے دیکھا تک نہ تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات کبھی نہیں بھلا پائیں گے کہ 2020میں نیتن یاہو نے ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو  نشانہ بنانے کے معاملے پر انہیں مایوس کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آخری وقت پر انہیں بتایا گیا کہ اسرائیل اس ڈرون حملے میں شریک نہیں ہوگا تاہم امریکا نے کارروائی جاری رکھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں