ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھریلو صارفین کیلئے صبح،دوپہر،شام میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:  گیس کمپنیوں نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تیاری شروع کردی، گھریلو سیکٹر کے لیے صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  موسم سرما میں گیس کی مقامی پیداوار 3ارب 60کروڑ کیوبک فٹ یومیہ رینے کا امکان ہے جس میں 1ارب کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

 موسم سرما میں سسٹم میں پونے 5ارب کیوبک فٹ یومیہ گیس دستیاب ہو گی، موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ گیس کی طلب ساڑھے 6ارب کیوبک رہنے کا امکان، موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 1 ارب کیوبک  فٹ یومیہ کی سطع پر پہنچ سکتا ہے تاہم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی پہلی ترجیح ہوگی اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی دوسری ترجیح ہوگی۔ 

زیرو ریٹڈ صنعتوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کیے جانے کا امکان ہے، عام صنتعوں کے لیے گیس کی فراہمی کے لیے اوقات مقرر کیے جائیں گے، سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی دستیابی سے مشروط ہوگی، گھریلو سیکٹر کے لیے صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کو اکتوبر کے وسط تک حتمی شکل دے دی جائے گی، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری وفاقی حکومت سے لی جائے گی، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا اطلاق نومبر سے آئندہ سال مارچ تک ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں