ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی اعزاز یافتہ پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ 20 اکتوبر کو کراچی میں ریلیزہوگی

  کراچی: پاکستانی فلمساز ضرار خان کی عالمی اعزاز حاصل کرنے والی فلم ’ان فلیمز‘ 20 اکتوبر کو کراچی میں ریلیز کی جائے گی۔ 

تھرلر ماسٹر پیس کو کراچی کے ایٹریم مال سینما میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا اور دس دن تک اس کی خصوصی اسکریننگ جاری رہے گی۔

فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔

’ان فلیمز‘ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں