ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانسہرہ؛ زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3 جوان بھائیوں کی لاشیں برآمد

مانسہرہ: ڈھوڈیال میں زیر تعمیر ایک مکان کے کنویں سے تین بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق بجنہ کے رہائشی 3 سگے بھائیوں کی لاشوں کو علی الصبح 1122 ریسکیو کے اہل کاروں نے  کنویں سے نکالا۔ تینوں بھائی اپنے زیر تعمیر مکان میں کام کررہے تھے۔ گزشتہ روز گھر واپس نہ آنے پر دیکھا تو کنویں سے لاشیں ملیں۔

 

حکام کے مطابق کنویں میں زہریلی گیس سے تینوں کی ہلاکت ہوئی ۔  لاشیں نکالنے کے بعد سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں