ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نبی پاک ۖکی سیرت پرعمل سے ہی امن خوشحالی آسکتی ہے،مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:ُ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ اسلامی نظام کاقیام ہماری ترجیحات میں شامل ہے نبی پاک ۖکی سیرت پرعمل سے ہی امن خوشحالی اورترقی آسکتی ہے، بدقسمتی سے اسلامی نظام کیلئے بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک دن کیلئے بھی اسلامی نظام قائم نہ ہوسکا۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بیت المقدس ،فلسطین سے محبت ہر مومن کے ایمان کا حصہ ہے ۔اشرافیہ کیساتھ نوازشریف ،زرداری ،عمران خان نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیامہنگائی بھاری سودی قرضوں ،بدعنوانی قرباء پروری میں بدترین اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ دینی مدارس میں حقیقی دینی جدوجہد کرنے والے ملک گیر منظم طلباء تنظیم جمعیت طلباء عربیہ ہے،  پاکستان کی نظیر دنیا کے چند ممالک کی ہے جہاں اقتدار کی آڑ میں پیسہ بنایا جاتا ہے، جہاں عوام غریب تر اور حکمرانوں کی بیرون ملک جائدادیں ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں جو شخص اقتدار سے الگ ہوتا ہے وہ بیرون و اندرون ملک وسیع جائدادوں کا وارث بن جاتا ہے۔ مافیا بڑی سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی کرتے ہیں، ان پر سرمایہ کاری کرکے بعد میں کئی گنا وصول کیا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے کسی لیڈر کا نام قرض لے کر معاف کروانے والوں میں نہیں، ہم سیاست کو کاروبار نہیں خدمت کے طور پر لیتے ہیں، ہم میں سے کسی نے توشہ خانہ لوٹا نہ ہمارا نام پنڈوراپیپر یا پانامہ لیکس میں آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں