ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہزاد رائے کا مظلوم فلسطینی بچوں کیلئے گانا جاری

  کراچی: معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اسرائیلی مظالم کے شکار معصوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے گانا جاری کردیا ہے۔

شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے گانے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ کس طرح سفاک اسرائیلی فوج بمباری سے معصوم فلسطینی بچوں کی جان لے رہی ہے۔

گلوکار کے گانے کا عنوان ‘حقیقت سے ماخوذ’ ہے جس کے ہدایت کار فیصل قریشی ہیں جبکہ ویڈیو فلسطین کی موجودہ صورتحال پر مبنی ہے۔

ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ ‘یہ ویڈیو غزہ کی صورتحال سے آگاہ کرے گی، خاص طور پر اُن معصوم بچوں کے بارے میں آگاہ کرے گی جو اس جنگ میں اپنے زندگیاں کھو رہے ہیں’۔

شہزاد رائے نے مزید کہا کہ ‘گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطین ظلم کا شکار ہے اور وہاں کے  معصوم بچوں پر جنگ کا گہرا اثر پڑ رہا ہے’۔

مزید پڑھیں: ماورا حسین اسرائیلی سفاکیت پر خاموش عالمی رہنماؤں پر برس پڑیں

واضح رہے کہ غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے، شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

دوسری جانب حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ  میں 13 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں یرغمال ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں