ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکپتن میں ٹریکٹر ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا

پاکپتن: پنجاب کے علاقے پاکپتن میں تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن کے گاؤں کرتار پور کا رہائشی عمیر شاکر اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر گاؤں 37 ایس پی جارہا تھا کہ عارف والہ روڈ پر گاؤں 36 کے پاس تیز رفتار ٹریکٹر ڈرائیور نے ان کچل دیا۔

ٹریفک حادثے کی نتیجے میں عمر شاکر، اہلیہ عنبرین کنول، بیٹیاں طیبہ اور اشال شاکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد لاشوں کو ریسکیو ادارے کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جبکہ موقع سے ٹریکٹر کو تحویل میں لے کر تھانہ صدر منتقل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں