ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا غزہ کیلیے امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے  کہ پاکستان نے غزہ کے لیے امدادی سامان  بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور محاصرے  کے پیش نظر مظلوم  فلسطینی بھائیوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے ۔

غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں  کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد  روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں، حمصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ امدادی سامان کی ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں