انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں نیدرلینڈز کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اس وقت 16 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیدرلینڈز کے 58 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باؤما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بارش کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ حریف ٹیم کیخلاف کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکیں۔
بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور ایک اننگز 43 اوورز کی ہوگی۔
دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔ جنوبی افریقا نے دونوں میچز جیتے ہیں جبکہ نیدر لینڈز کو دونوں میچز میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔