ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی،گھرمیں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد قاسم کے نام سے ہوئی ، جائے وقوعہ سے ایک خول برآمد کرلیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

مقتول کے بھائی کا بتانا ہے کہ محمد قاسم سندھ پولیس میں سکیورٹی زون ٹو کا اہلکار تھا، وہ سابق آئی جی بلوچستان میر زبیر کا گن مین تھا۔

مقتول کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی بھائیوں سے ملنے آیا تھا، مقتول 5 بیٹیوں کا باپ تھا اور اس کا آبائی تعلق ضلع لودھراں سے تھا۔

بھائی نے کہا کہ واقعہ کے وقت مقتول گھر میں سو رہا تھا، ڈرائنگ روم کی سڑک کی جانب کھڑکی کھلی ہوئی تھی، ملزم نے کھڑکی سے فائرنگ کی اور گولی مقتول کی کمر کی جانب لگی۔

بھائی کے مطابق مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا، واقعہ کے وقت مقتول کے 2 بھائی، والدہ اور بھابھی بھی گھر پر تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں