ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی درندگی سے اسپتال بھی محفوظ نہیں ہیں، محمد حسین محنتی

کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل نے فلسطین کے چھوٹے سے علاقے غزہ پر قیامت برپا کررکھی ہے مگر مسلم حکمرانوں کی بے حسی افسوس ناک ہے، اسرائیل کی درندگی سے معصوم بچے،خواتین اور اسپتال بھی محفوظ نہیں ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ  عالمی ضمیر اور انسانی حقوق کے اداروں کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے، اوا ئی سی سمیت مسلم حکمرانوں وعالمی ضمیر کو فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ایسا نہیں کیا گیا تو تاریخ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گی۔

انہوں  نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانیت سوز مظالم کرکے تمام حدیں پار کردی ہیں مگر وہ اپنی تمام تر فوجی اور جدید اسلحے کی طاقت کے باوجود فلسطینی عوام کے شوق شہادت اور جذبہ جہاد کو شکست نہیں دے سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں